ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بیٹا پیدا ہوگا ،یوٹیوبر زید علی اور یمنی نے پیدائش سے قبل ہی اعلان کردیا

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یوٹیوبر یمنی زید نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے چند ہفتے قبل ہی اس کی جنس کا اعلان کردیا۔زید علی اور یمنی زید نے بچے کی جنس کا اعلان کرنے کے حوالے سے کچھ دن قبل ہی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ وہ ایک پارٹی منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں

وہ بچے کی جنس کا اعلان کریں گے۔یوٹیوبر زید علی نے 22 جون کو اپنے یوٹیوب چینل پر بچے کی جنس کی پارٹی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وہاں بچے کی جنس کا اعلان کیا۔پارٹی میں یوٹیوبر کے والدین سمیت ان کے انتہائی قریبی دوست بھی شریک ہوئے جبکہ یوٹیوبر کے والدین نے بتایاکہ جب وہ جوان تھے تب بچوں کی جنس سے متعلق ایسی پارٹیاں منعقد نہیں کی جاتی تھیں۔یوٹیوبر کے والد کے مطابق اگرچہ ماضی میں میڈیکل سائنس نے اتنی ترقی نہیں کی تھی کہ بچے کی تصدیقی جنس معلوم کی جا سکے، تاہم بعد ازاں الٹرا سائونڈ کے ذریعے جنس معلوم ہوجاتی تھی مگر بچے کی جنس کا اعلان نہیں کیا جاتا تھا۔یوٹیوبرز کے بچے کی جنس کی پارٹی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں سے ایک ٹیم کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی ہو جب کہ دوسری ٹیم بیٹے کی خواہش مند تھی۔ویڈیو کے آخر میں یوٹیوبرز نے بچے کی جنس کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ ان کے ہاں پہلا بیٹا ہوگا۔بچے کی جنس کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد یمنی زید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی کہ بیٹا یا بیٹی سب خدا کی مرضی ہیں، بس جو بھی بچہ ہو صحت مند ہو۔یوٹیوبرز کی جانب سے بچے کی جنس کا اعلان کرنے کے بعد کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ویڈیو میں زید علی نے بتایا کہ جلد ہی ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی مگر انہوں نے مقررہ وقت نہیں بتایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…