منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

شمالی کوریا ،معاشی بحران کے دوران مہنگائی کا سونامی آگیا کافی کپ 100ڈالرجبکہ چائے کا کپ 70ڈالرکا ہو گیا

datetime 23  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی کوریا میں جاری معاشی بحران کے دوران مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے اور شہریوں کو کافی کپ 100 ڈالر اور چائے 70 ڈالر میں مل رہی ہے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے

ملک کو خراب معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملک میں اشیائے خوردو نوش کی قلت ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق عالمی وبا کورونا کی وجہ سے سرحدیں بند ہونے کے باعث معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے شمالی کوریا میں غذائی قلت اور مہنگائی کی ایک بنیادی وجہ جوہری پروگرام کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں ہیں۔شمالی کورین لیڈر کم جونگ نے اس بحران کے حل کے لئے موثر اقدامات کا وعدہ کیا۔ مگر انہیں مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کے پاس آپشنز بہت کم ہیں۔شمالی کوریا کا زراعت کا شعبہ گذشتہ سال ہونے والے نقصان کی نسبت قدرے بہتر ہے۔ گھریلو اشیائے خوردونوش کی درآمد میں کافی مشکلات ہیں کیونکہ سرحدیں کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…