بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(این این آئی)علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغواء کرکے زیادتی کی کوشش کی

اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کرکے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو بھی داغتے رہے اور اسی حالت میں گھسیٹا بھی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی ماں زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں اس کو انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرینہ کے خاوند اللہ بخش کو ملزمان کی قید سے آزاد کرالیا ہے اور 3 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے ،متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب نواحی گاؤں میں 3 اوباش نوجوانوں نے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ میانی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی 17 سالہ بیٹی گھر کا سودہ لے کر واپس آرہی تھی تو تین ملزمان نے اسے اغوا کرلیا اور اسے اپنے گھر لے گئے جہاں پر انہوں نے زیادتی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں وائرل کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…