اسلام آباد(این این آئی)دریائوں کے بہائومیں کمی، ڈیموں میں پانی کاذخیرہ تیزی سے ختم ہونے لگا جس کے باعث ملک میں پانی اوربجلی کا ایک اوربحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع آبی وسائل کے مطابق سکردواوردیگرشمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ،
ایک ہفتہ یہی صورتحال رہی توپانی کا شارٹ فال 32 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائوں میں پانی کا بہاو4 لاکھ 85 ہزارسے کم ہوکر2 لاکھ 58 ہزارکیوسک تک رہ گیا، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید کم کردیا گیا، وفاقی حکومت کی بجلی کی پیداوارکیلئے ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھانے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع آبی وسائل کے مطابق ارسا نے منگلا اورتربیلاسے پانی کااخراج بڑھانے کی تجویزمسترد کردی، بجلی کی پیداوارکیلئے پانی کا بحران پیدا نہیں کرسکتے۔ ذرائع آبی وسائل کے مطابق موجودہ صورتحال برقراررہی توتربیلااورمنگلا سے 3 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل جائیگی،قادرپورگیس فیلڈ مرمت کیباعث بند رہے گی ، قادرپورگیس فیلڈ کی بندش سے ایل این جی کی ترسیل بھی متاثرہوگی ، سسٹم سے تھرمل بجلی کی بڑی مقداربھی نکل سکتی ہے، یہی صورتحال رہی توپانی کا شارٹ فال 32 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائوں میں پانی کا بہائو4 لاکھ 85 ہزارسے کم ہوکر2 لاکھ 58 ہزارکیوسک تک رہ گیا، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید کم کردیا گیا۔