لاہور(این این آئی) عدالت نے ترکی ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن التان کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی ماڈل ٹائون کچہری میں ترک اداکاراینگن التان کیساتھ فراڈکرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کاشف ضمیرکی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔عدالت نے ملزم کاشف ضمیرکی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانیکاحکم دے دیا۔خیال رہے کاشف ضمیرکیخلاف جعل سازی اورفراڈکامقدمہ درج تھا جبکہ ملزم ترک اداکاراینگن التان سے فراڈکے الزام میں جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہے۔یاد رہے ملزم نے ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان کو ایونٹس کے لیے پاکستان بلا کر 8 کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا تھا ، جس کے بعد انگین آلتان پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔بعد ازاں انگین آلتان کی شکایت پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج گرفتار کرلیا تھا، جس پر عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔