بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلم لیگ( ن)کی ایک ہی دن میں 2 اہم وکٹیں گر گئیں

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں مسلم لیگ (ن)کو دھچکالگا ہے اور ایک ہی دن میں ان کی دو اہم وکٹیں گر گئی ہیں’وزیر اعلی محمود خان نے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کا عزم کیا ہے اور بہت جلد شانگلہ کی محرومیاں بھی ختم ہوں گی’

اب ووٹ کارکردگی پر ملے گا’سڑکیں ،سکول اور صحت کے مراکز بنائیں گے’آئندہ پلاسٹک پائپ پر ووٹ خریدنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزملک خیل اچر میں بہت بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کی اہم شخصیت فضل خالق خان نے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فضل خالق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ 40 سال سے زائد مسلم لیگ میں رہے مگر اقتدار میں آنے کے باوجود پارٹی نے علاقے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف نے کم عرصہ میں شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کہ ملک خیل یوسی مسلم لیگ کا گڑھ تھا لیکن فضل خالق خان اور نعمت خان چیئرمن کی تحریک انصاف میں شمولیت سے اب یہ تحریک انصاف کا گڑھ بنے گا۔عوامی مطالبے پرصوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے بازار کوٹ ٹو نوابے روڈ، بازار کوٹ ٹو اچرسر روڈ، شانگلہ ٹاپ ٹو سوک روڈ اور گاڈوا روڈ کی تعمیر اور درجنوں پینے کے پانی کے منصوبوں کا اعلان کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر سدیدالرحمان خان ضلعی صدر وقار احمد خان سابق امیدوار قومی اسمبلی نواز محمود خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…