اسلامٍ آباد( آن لائن )بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنظیم مزدور اتحاد گروپ نے اسوہ گروپ کی طرف سے اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود نئے الیکشن نہ کرانے اور گزشتہ سات ماہ سے غیر قانونی طور پر سیٹ اپ پر قابض ہونے کے خلاف مختلف ڈیپارٹمنس کے سامنے علامتی
احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،یونیورسٹی کے ملازمین کے نئے تنظیمی الیکشن سات ماہ قبل ہونے تھے لیکن گزشتہ الیکشن جیتنے والی تنظیم اسوہ نے تاحا ل سیٹ اپ خالی نہیں کیا جس کے خلاف مزدور اتحاد گرپ نے احتجاج شروع کر دیا ہے مزدور اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر طارق خان،جنرل سیکر ٹری کے امیدوار جنید عباسی،سینئر نائب صدر شوکت اعوان،مجیب خان،راجہ ا?فتاب اور دیگر نے کہا ہے کہ اسوہ تنظیم نے غیر قانونی طور پر تنظیمی سیٹ پر قبضہ کیا ہوا ہے، الیکشن نہ کروا کر ملازمین کی حق تلفی کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر دھرنا شروع کر دیا ہے، اس گروپ نے انتظامیہ کے ساتھ ساز باز کر رکھی ہے جس کے وجہ سے الیکشن نہیں کرائے جارہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ نئے انتخابات میں انہیں بدترین شکست ہوگی ہم کسی طور پر ملازمین کے حقوق پامال نہیں ہونے دینگے نئے الیکشن کے اعلان تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔