بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری روپے کے مقابلے میں قدرمزید بڑھ گئی

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)امریکی ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 41 پیسے اضافے سے 157 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا، دوسری جانب  وفاقی حکومت کی قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں،

حکومت نے پچھلے9 ماہ میں قرض اور سود کی ادائیگی پر10 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی، اس رقم میں 8 ارب 93 کروڑ ڈالر قرض جبکہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر سود ادا کیا، گزشتہ سال قرض و سود کی ادائیگی پر14 ارب ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں حکومت نے قرض و سود کی ادائیگی کیلئے 10 ارب 63 کروڑ ڈالر ادا کیے ہیں۔ اس خطیر رقم میں 8 ارب 93 کروڑ ڈالر قرض اور ایک ارب70 کروڑ ڈالرسود کیلئے ادا کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال میں قرض و سود کی ادائیگی کیلئے 14 ارب 57 ارب ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ معاشی ماہرین نے حکومتی قرضوں اور سود کی رقم ادائیگی پر کہا کہ حکومت قرض اور سود کی ادائیگی کے ساتھ نئے قرض بھی لے رہی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے۔دوسری جانب شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں

7.42 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کا حجم 8202328 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی 2021 کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم بڑھ کر8811004 ملین روپے

ریکارڈ کیا گیا، گیارہ ماہ کے عرصے میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں 7.42 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 1.68 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…