لاہور (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ بہت بڑا مذاق کیا جارہا ہے بجٹ میں غریب عوام کے لیے سوائے اضافی ٹیکسز بوجھ کے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ سیشن کے
بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا مزید کہا کہنا تھا کہ حکمرانو ں کی اپوزیشن کو دیوارسے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوچکی، حکومت جتنے مرضی انتقامی حربے استعمال کرلے مسلم لیگ (ن)کے گراف میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،پی ٹی آئی جب سے برسر اقتدار آئی ہے(ن) لیگ کو دبانے اور کمزور کرنے کیلئے ہر حربہ اختیا ر کیا جارہا ہے۔ 22 کروڑ عوام میں یہ حکمران خود ہی اپنی نالائقیوں سے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں جن کے پاس عوام کی بہتری ، ملکی معیشت اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی ویژن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم سے لیکر وفاقی وزرا تک کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک نالائق ہیں جو صرف اور صرف سیاسی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کبھی اپوزیشن پر زبان کے نشتر چلاتے ہیں انہیں عوام کا احساس ہے نہ ملکی حالات بہتر بنانے کی فکر ہے۔انہو ں نے کہاکہ اگر حکمران انتقامی سوچ وبچار کی بجائے ملکی بقا اور عوامی فلاح کیلئے سوچ وبچار کریںتو یقینا پاکستان مستحکم اور عوام خوشحال ہوجائیں تحریک انصاف کے پاس کوئی ویژن اورمشن نہیں ہے بے ہنگم کام ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔ ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ بہت بڑا مذاق کیا جارہا ہے