قاہر (آن لائن )مصر میں3ہزار سال پْرانا شہر ’لوسٹ گولڈن سٹی‘ دریافت ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصر سے دریافت ہونے والا یہ سب سے بڑااور قدیم شہر ہے۔آثار قدیمہ کے محققین کے مطابق اس شہر کی تاریخ 1391 سے 1353 قبل مسیح سے ملتی ہے جب اس خطے میں امین ہاٹپ تہم کی
حکمرانی تھی، جو مصر کے سب سے طاقتور فرعونوں میں سے ایک تھے۔اس دریافت کے دوران کھدائی سے زیورات، رنگین مٹی کے برتن اور قدیم مصریوں کے تعویذوں جیسی قیمتی اشیا ملی ہیں۔ ان میں ایسی مٹی کی اینٹیں بھی شامل ہیں جن پر امین ہاٹپ تہم کی مہر لگی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 500 کلو میٹر دور ہے۔ڑے شہر کا یہ مقام زمین کے نیچے محفوظ حالت میں موجود ہے۔ اس کے قریب دیواریں دیکھی جاسکتی ہیں اور ایسے کمرے موجود ہیں جن میں روزمرہ کی اشیا رکھی گئی ہیں۔یہاں ایک رہائشی علاقہ، انتظامی ضلع اورایک بیکری بھی دریافت ہوئی ہے۔ اس مقام پر ابھی مزید تحقیق اور کھدائی ہونا باقی ہے اور امکان ہے کہ یہاں ایسے مقبرے اپنی اصل حالت میں دریافت ہوں جن کے اندر خزانے ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب برازیل میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کی وبا ء سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاطینی امریکہ کا ملک برازیل مہلک وائرس کی زد میں ہے، امریکہ کے بعد عالمی وبا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد برازیل میں ہے۔برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 247 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 81 ہزار 574 نئے مریض سامنے آ ئے۔ برازیل کے مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کے وبا سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ ریو ڈی جینرو اور برازیلیا میں نکلنے والی ریلیاں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت تو وائرس سے بھی بدتر ہے۔مظاہرین نے صدر بولسونارو کی وبا سے متعلق پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ریلیوں میں قبائلی افراد نے بھی شرکت کی۔