اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ماڈل ٹاون کورٹس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک ڈرامے’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ، پولیس کی تحویل میں دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نے کاشف ضمیر کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست جمع کرائی تھی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ خیال رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔اس سے قبل ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے پاکستانی ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔ملزم کاشف ضمیر کو سی آئی اے پولیس نے کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ارطغرلغازی کے ہیرو انگین آلتان کو ملزم نے ایونٹس کے لیے پاکستان بلا کر 8 کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا، جس کے بعد انگین آلتان پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔سی آئی اے پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ انگین آلتان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہیلہٰذاتفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔فراڈ کے ایک اور مقدمے میں عدالت نے کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔آلتان نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔ جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کیلئے انہیں پاکستان بلا کر جعلی چیکوں کے ذریعے ادائیگی کی گئی، انہوں نے لکھا کہ لاہور آمد کا مقصد کاشف ضمیر کے دادا سے ملاقات کرنا تھی کیونکہ ہم دونوں کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ معاہدے کے لئے پاکستان آنا ہو گا اس کی وجہ یہ تھی کہ کاشف ضمیر نے کہا تھا کہ معاہدہ میرے دادا کے ساتھ طے ہونا ہے۔ کاشف ضمیر نے کہا تھا کہ تمام رقم میرے دادا ادا کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔