ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی اسمبلی اراکین پر سینیٹائزر بوتلیں لانے پر پابندی عائد

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے دوران سینیٹائزر بوتلوں پر پابندی عائد کردی ، گزشتہ روز سینیٹائزرکی بوتل کے حملے سے ایک رکن زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹائزر بوتلوں پر پابندی عائد کردی گئی ، اراکین اسمبلی کو صرف ماسک فراہم کیے گئے جبکہ

اسپیکرکی ہدایت پر ایوان میں سیکیورٹی حکام نے تفصیلی معائنہ کیا۔اس سے قبل ایوان میں بھاری کتابوں کی فراہمی بھی بند کردی گئی تھی۔گزشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر اْس وقت ہنگامہ ا?رائی کی نظر ہوگیا جب شہباز شریف اظہارِ خیال کررہے تھے۔شہبازشریف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں کتابوں کے بعد سینیٹائزر چل گئے، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے کسی رکن نے سینیٹائزر کی بوتل حکومتی نشستوں کی طرف اچھالی جو حکومتی رکن کو جاکر لگی۔سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوئے ،جس پر اسیکر اسد قیصر نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھی کوئی چیز اچھالی اسے ایوان سے باہر نکالا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز بھی 46 افرا دچل بسے ،1119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 763 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح پھر 3 فیصد پر آگئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے

والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 36 ہزار 215 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض اب تک

اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے گئے، ، اب تک کْل 1 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 69 ہزار 249 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 20

لاکھ 65 ہزار 211 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 512 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 586 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 947 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 292 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 247 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 253 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 773 افراد اس وباء سے جان

کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 409 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 297 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 844 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 745 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…