جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سرپرائز اضافے کا اعلان

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ کے مالی سال 2021-22 کا14کھرب 77ارب ،90کروڑ 37لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بطور وزیر خزانہ بجٹ پیش کیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جبکہ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزدور کی کم از کم اجرت 17500 سے بڑھا کر 25ہزار روپے

کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔بجٹ میں امن وامان کیلئے 119.97 ارب روپے ، زراعت کی بحالی کیلئے 3 ارب روپے ،شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے 16 ارب روپے اور صحت کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 18.50ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیراعلی مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران سندھ اسمبلی میں کافی شور شرابا کیا گیا، اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں سیٹیاں بجائی گئیں۔ اپوزیشن نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔ارکان نے وزیر اعلی کی نشست کا گھیراو کیا اور ان کے قریب آنے کی کوشش بھی کی ۔ حکومتی ارکان نے وزیر اعلی کو حصار میں لے لیا۔منگل کواسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادد علی شاہ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت17500 سے بڑھا کر25000روپے کردی گئی ہے اس کے علاوہ سندھ حکومت ملازمین کیلئے ماسوائے پولیس کانسٹیبلز،گریڈ ایک سے پانچ تک ذاتی الائونس متعارف کرایا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے سندھ کا بجٹ 1477.903ارب روپے ہے، خسارے کا تخمینہ 25،738 ارب روپے لگایاگیا ہے، صوبائی بجٹ میں19.1فیصداضافہ کیاگیاہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے کل تخمینہ1452،168 ارب روپے ہے جبکہ صوبے کی اپنی وصولیاں 329،319 ارب روپے متوقع ہیں۔وزیراعلی سندھ نے بجٹ تقریر میں کہاکہ

آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں41.3 فیصد کا اضافہ کیاگیا ہے، صوبے کے ترقیاتی اخراجات329.033ارب روپے متوقع ہیں جبکہ متواتر اخراجات 1089،372 ارب روپے ہیں۔مراد علی شاہ نے بحیثیت وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ صوبائی اے ڈی پی کیلئے222،500 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ضلعی اے ڈی پی میں 100 فیصد اضافہ کیا گیاہے اور اس کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ

نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیمی شعبے کیلئے بڑاحصہ رکھا گیا ہے اور چودہ فیصد تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے، تعلیم کے شعبے کیلئے 277.56 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسکولز فرنیچر کی خریداری کیلئے6.623 ارب روپے ، اسکولوں کی تزئین وآرائش کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کالجز کی مرمت،بحالی کیلئے425ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ تعلیمی شعبے کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مدمیں26ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے

بجٹ تقریر میں کہاکہ صحت کی خدمات کیلئے بجٹ میں 29.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، صحت کی خدمات کیلئے مختص شدہ 172.08ارب رکھے گئے ہیں جبکہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے24.73 ارب مختص کئے ہیں، اس مختص رقم میں ہیلتھ رسک الائونس بھی شامل ہے۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی کیلئے26 فیصد اضافے سے رقم8.2 ارب کردی گئی ہے،

انڈس اسپتال کیلئے سالانہ گرانٹ 2.5 ارب روپے جبکہ اسپتال کی توسیع کیلئے2 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ایس آئی یو ٹی کو دی جانے والی گرانٹ میں27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایس آئی یوٹی کی گرانٹ 7.12 ارب روپے کی گئی ہے، ساتھ ہی صحت کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 18.50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کرونا وبا سے نمٹنے کیلیے24.72بلین روپے مختص کیے گئے ہیں، پی سی آر ،پی پی ای کی کٹس کی خریداری کیلئے 2بلین رکھے ہیں، آکسیجن خریداری

کیلئے 646.22ملین کی رقم تجویزکی گئی ہے، پی سی آر ،پی پی ای کی کٹس کی خریداری کیلئے 2بلین رکھے ہیں۔بجٹ تقریر میں مراد علی شاہ نے کہاکہ انسٹیٹیوٹ آف پیرعبدالقادر شاہ جیلانی گمبٹ کیلئے 4بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی ویژول سائنسزحیدرآباد کیلئے 473.9ملین، جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیلئے 600ملین،

شہیدمحترمہ بینظیربھٹوٹراماسینٹرکراچی کیلئے 2بلین روپے اور شہدادپورانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیلئے 300ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کیلئے مختص شدہ رقم کو15فیصدبڑھادیاہے، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کی رقم 7.64 ارب کردی گئی ہے، اس بجٹ سے 250ڈیزل ہائبرڈالیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی، ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کی اے ڈی پی میں 8.2 ارب رکھے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں

بتایا کہ بلدیات کابجٹ 31.3 فیصداضافہ کے ساتھ 10.48ارب روپے کردیا گیا ہے، بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 25.500 ارب رکھے گئے ہیں جبکہ مقامی کونسلرز کیفنڈزکیلئے82.00ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ صوبے میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے119.97ارب روپے ،محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 18.61ارب روپے،محکمہ ری ہیبلی ٹیشن کیلئے60.9 فیصداضافے سے1.840ارب رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔محکمہ وومن ڈیولپمنٹ کیلئے رقم 571.97ملین روپے،محکمہ ورکس اینڈسروسزکیلئے16.03 ارب مختص کیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…