اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا عالمی شہرت یافتہ پہاڑی نمک جسے ہمالیائی یا پنک سالٹ بھی کہتے ہیں اسے اب اسرائیل کی کمپنی اسرائیل میں اپنی پیکنگ میں پیک کرکے جاپان سمیت دنیا بھر میں فروخت کررہی ہے ، روزنامہ جنگ میں عرفان صدیقی کی شائع خبر کے مطابق اسرائیلی کمپنی کی جانب سے فروخت کیے جانے والے نمک میں واضح لفظوں میں تحریر ہے کہ یہ پاکستانی نمک ہے جس کے اندر قیمتی معدنیات قدرتی طور پر موجود ہیں ، اس نمک کی جاپان میں کافی ڈیمانڈ ہے جس کی پانچ سو گرام قیمت پاکستانی تین سو روپے ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پاکستان سے یہ نمک اسرائیل تک کیسے پہنچ رہا ہے اور کس طرح اسرائیلی کمپنی عالمی سطح پر اس نمک کو فروخت کررہی ہے۔