ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مالی بے ضابطگیوں کے الزام سے بری ہونے کے باوجود ایڈہاک ملازم ریگولر ہونے کا حقدار نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ مالی بے ضابطگیوں کے الزام سے بری ہونے کے باوجود ایڈہاک ملازم ریگولر ہونے کا حقدار نہیں ہوگا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے آصف مشتاق کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فاضل عدالت نے مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر

برخاست ایڈہاک فارما سسٹ کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارج کردی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے نوکری بحالی کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سروس ٹربیونل کی بجائے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست گزار نے داد رسی کیلئے اپنی مرضی سے سروس ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے خورد برد کا الزام ختم کروانے اور نوکری پر بحالی کی دہری استدعا کی تھی، ٹربیونل نے صرف درخواست گزار پر لگائے گئے الزام کا دھبہ ختم کیا تھا، پنجاب سروس ٹربیونل نے درخواست گزار کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، درخواست گزار سروس ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں بھی چیلنج نہیں کیا۔فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نویدہ طفیل کیس میں ایڈہاک ملازمین کی نوکریوں سے متعلق قانونی نکتہ 2003 میں طے ہو چکا ہے، درخواست ہائیکورٹ سے ریلیف لینے کیلئے سروس ٹربیونل کے فیصلے سے دور رہنے کی کوشش میں تھا، ایڈہاک ملازمین کو لامحدود عرصے تک نوکری پر تعینات نہ کرنے کا اصول بھی طے ہو چکا ہے، حکومت بھی ایڈہاک ملازمین کو غیر متعین عرصے تک نوکری پر تعینات کرنے کاحق نہیں رکھتی۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ مالی بے ضابطگیوں کے الزام سے بری ہونے کے باوجود ایڈہاک ملازم ریگولر ہونے کا حقدار نہیں ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…