منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اردن کے ہم منصب میجرجنرل یوسف احمد سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل ندیم رضا کو اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ گریڈ سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف

اسٹاف کمیٹی اردن کے سرکاری دورے پر پہنچے، جہاں جنرل ندیم رضا نے اردن کے ہم منصب میجرجنرل یوسف احمد سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اورعلاقائی سیکیورٹی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی تعاون اورتعلقات کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا گیا،جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اردن سے باہمی فوجی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔اردن کے عسکری سربراہ میجر جنرل یوسف احمد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔جنرل ندیم رضا کو تقریب میں اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ گریڈ سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اردن کے اسپیشل آپریشن ٹریننگ سینٹرکادورہ کیا اور انسداددہشتگردی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے کے لیے ڈائریکٹ شارٹ سروس کمیشن انٹری نومبر 2021 کی آن لائن رجسٹریشن 14 جون 2021 سے شروع ہوگی جس کی آخری تاریخ 04 جولائی2021 مقرر کی گئی ہے۔ آرمی سلیکشن اینڈ رویکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مندرجہ بالا کورس میں رجسٹریشن کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کے ٹیلیفون نمبر071-5805599 اور موبائل نمبر03215399030 پر رابطہ کریں یا پاکستان آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarm.gov.pk پر وزٹ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…