بدین (این این آئی)بدین میں قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، بچی بے ہوشی کی حالت
میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم بچی کے مزید نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتوں سے معذور بھی ہے۔دوسری جانب ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ زیادتی کرنے والا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عابدی ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا جسے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم عابدی نے دلہن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز قبل شجاع آباد کے علاقے میں اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کے دوران دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق صبح سویرے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ بستی ملوک کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے اس کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، حملے میں ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ بدین میں قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا