ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ‎

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ااسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا ملک میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صفرلوڈشیڈنگ کیساتھ گزشتہ 12گھنٹوں کی تفصیل نیچے درج ہے۔

گزشتہ 48گھنٹوں میں 1500MWبجلی نظام میں شامل کی گئی جبکہ آج مزیدبھی کی جائیگی۔ا نکا کہنا تھا کہ زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر یا کہیں ترسیلی نظام/انفراسٹرکچرمیں خرابی کےباعث اب بھی بجلی کی بندش کاسامناہوسکتاہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی کھپت میں پچھلے سال کے بنسبت 6% اضافہ ہے اور کراچی الیکٹرک کو اضافی 550 MW بھی وفاق دے رہا ہے۔ پر جناب، اتنے مہنگے سودے کیوں کیئے۔ اور ٹرانسمیشن کو مکلمل نظر انداز کیا آپ نے۔ لوڈشیڈنگ کا آدھا پرابلم دو دن میں بہتر ہو بھی چکا ہے اور باقی انشاءاللہ کل تک ہو جائے گا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں، طویل عرصے بعد ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میںوفاقی وزیر نے کہا کہ چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور اداروں کا وزیراعظم عمران خان مکمل اعتماد ہے اس لیئے سیاسی و معاشی استحکام ممکن ہوا ۔واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بہت زیادہ اضافی بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا اور تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو آئندہ جمعہ کو طلب کر لیانیپرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین شدید گرمی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔کے۔الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں۔نیپرا نے کے۔الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو آئندہ جمعہ کو طلب کر لیا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اتھارٹی کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے۔الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کر لی۔ اتھارٹی نے تمام ڈسکوز بشمول کے۔الیکٹرک کے سربراہان کو جمعہ کو طلب کر لیا۔ تمام ڈسکوز کے سربراہان نیپرا اتھارٹی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات اور ان کے سدباب سے آگاہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…