اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری، سکول صبح سات بجے لگے گے اور ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔تفصیل ات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پنجاب بھر کے تمام سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ

پنجاب کے تما م سکول صبح 7 لگیں گے اور چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔شہری علاقوں میں 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔حکومت سسٹم میں موجود بجلی صارفین تک نہیں پہنچارہی،سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اسلام آباد میں سرکاری سکول میں 25بچے بیہوش ہوئے۔ قرار دا دمیں مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکول میں بچوں کے بیہوش ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔واضح رہے کہ سرگودھا میں شدید گرمی کے پیش نظر چھوٹے بچوں کے سکولوں کے دورانیہ کو کم کر کے تین گھنٹے کرتے ہوئے بچوں کے بند شوز کے استعمال پابندی،پانی کی بوتل ہمراہ لانے اور سر ڈھانپ کر آنے کا پابند بنا دیا گیا۔زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو سرگودھا نے سرگودھا میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو جاری مراسلہ میں ہدایات جاری کر دیں اور فوری طور پر عمل درآمد کے احکامات

جاری کر دیئے۔اس مراسلہ میں تمام سکولز سربراہان سے کہا گیا کہ پرائمری سکولز میں نرسری،اول اور دوم کلاسوں کا دورانیہ تین گھنٹے ہو گا۔تمام طلباء وطالبات سکولز حاضری میں بند جوتے استعمال نہیں کریں گے اور بچوں کو پابند بنایا جائے کہ سر ڈھانپ کر سکول آئیں اور چھٹی کر کے واپس جائیں۔سکولز میں تمام طلباء و طالبات

پینے کے میٹھے پانی کی بوتل ہمراہ لائیں۔جبکہ سکول انتظامیہ تمام کلاسوں میں واٹر کولر اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بچوں کو یونیفارم کی بجائے قومی لباس زیب تن کرنے کی ترغیب دی جائے اور بجلی کی بندش کے دوران کمروں کی بجائے کھلی جگہ پر سایہ دار جگہ پر تعلیم کا اہتمام کیا جائے۔ اور تعلیمی اداروں میں فسٹ ایڈ بکس کی موجودگی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…