پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

یورپی کمپنیاں پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہاں

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سرمایہ کاری کے بدل اور تجارتی و کاروباری ترقی کے وسیع تر امکانات کے وجہ سے پاکستان عالمی اداروں خصوصًایورپی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ترجیحی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور ملک کے آئی ٹی سیکٹر میںیورپی ادارے طویل المدتی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان تاثرات کا اظہارای والیجینس

(www.Evolligence.com)کے سی ای او جناب عماد صدیقی نے کیا۔لندن میں قائم دنیا کے نامور سافٹ دیئر آٹومیشن پلیٹ فارم ننٹیکس یوکے(www.Nintex.com) کے ساتھ شراکتی معاہدے پر دستخط کے موقع پر اپنے خطاب میں جناب عماد صدیقی نے کہا کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے تعارف سمیت انفارمیشن و موبائل کمیونیکیشن کے شعبوں میں بے مثال ترقی کے باعث پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے صفِ اول کے ممالک میں شمار کیا جانے لگا ہے جس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی مجموعی اقتصادی و معاشی ترقی کئی گنا زیادہ رفتار کے ساتھ فروغ پاسکتی ہے۔ حال ہی میںبرطانیہ کی بین الاقومی پروسیس مینیجمنٹ و سافٹ دیئر آٹومیشن پلیٹ فارم Nintex نے مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس و روبوٹکس پروسیس آٹومیشن سے منسلک پاکستانی آئی اداراے Evolligence کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیاںشراکتی معاہدے پر دستخط کی ایک خصوصی آن لائن تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں عماد صدیقی، سی ای او Evolligence ، ایمان الحظاب ، ریجنل سیلز ڈائریکٹر Nintex، سہیل منہاس ، وائس پریذیڈینٹ سیلز Evolligence، خواجہ مدثر، ڈائریکٹر آپریشنز Evolligence اور دیگر سینئر عہداداران نے

شرکت کی۔ پروسیس مینیجمینٹ اور آٹومیشن کے ہمہ جہت میدان میں عالمی شہرت یافتہ برطانوی ادراے Nintex ٖدنیاکے 90سے زائد ممالک میں Fortune500میں شمارکردہ کمپنیوں سمیت دس ہزار سے زائد عالمی کاروباری و تجارتی اداروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی پر مربوط جملہ سروسز فراہم کررہا ہے۔ Evolligenceایک پاکستانی آئی ٹی ادارہ ہے جو ملک بھر میں بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کی زیرِ شراکت مشین لرننگ،آ رٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس پروسیس آٹومیشن جیسے شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…