ٹنڈ والہیار (این این آئی) پاکستان تحر یک انصاف کے کارکنان نے جیل بھرو تحریک شروع کر نے کا اعلان کر دیا کرپٹ حکمران سند ھ کو تبا ہ کر رہے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگنے والوں کو سند ھ کو کر بلا بنا دیا ہے سند ھ اور پاکستان کی خوشحالی میں اہم کر دار ادا کر نے والے آبادگاروں کو کنگال کر دیا ہے اور خودکشی کر نے پر آباد
گاروں کو مجبور کیا جا رہا ہے سند ھ کے بہادر رہنما ایڈوکیٹ علی پلھ پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے سند ھ حکومت پی ٹی آئی کے کارکنان کے حو صلوں کو پسپا نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے، فہدا چوہان سٹی صدر یونس خانزادہ ذولفقار جروار سومار جروار عباس جٹ عاقب علی نواز جمیل خان زیشان میمن اور سٹی کی ٹیم کی قیادت تعلقہ جھنڈو مری صدر یاسین مری شکیل لو لنڈ سمیت دیگر رہنما وں پاکستان تحر یک انصاف کے ضلعی صدر اور قانون دان ایڈوکیٹ علی پلھ پر پانی چوری کر نے کا مقد مہ درج کر نے کے خلاف نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو ئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ سندھ حکومت پاکستان تحر یک انصاف سے خوف زدہ ہو چکی ہے اور اب انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے انھوں نے کہا چند روز قبل بابر خانزدہ پولیس لاک اپ میں ہلاک ہو تا ہے اور ورثا مقد مہ درج کر انے کے لیے در بدر گھومتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں اور 72گھنٹوں کے بعد اس بے گناہ کا مقد مہ درج ہو تا اور یہاں ایک گھنٹے میں حق اور سچ کی آواز بلند کر نے والے ایڈوکیٹ علی پلھ وزیر آبپاشی کے حکم پر ایک بنگلے میں بیٹھ کر مقد مہ درج کر دیا جاتا انھوں نے کہا اگر حکومت نے انتقامی کاروائیاں تر ک نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کار سند ھ تک وسیع کر دینگے انھوں نے کہا کہ اب
کسی بھی سیاست دان کو پانی چوری نہیں کر نے دینگے عمران خان کے ٹائیگر شاخوں پر پیرا دینگے اور ٹیل کے آباد گاروں کا حق کھانے والے کر پٹ بیورو کریسی اور سیاستدانوں کو بے نقاب کرینگے انھوں نے کہا میڑک پاس ملازمین کو ایس ڈی او بنا کر کمداری کا کا م لیا جا رہے سند ھ حکومت کے مقامی سیاستدانوں بے روزگار نوجوانوں کے میرٹ کا قتل کر تے ہو ئے نوکریاں فر وخت کر دی مر یضوں کی دوائیں فر وخت کر رہے ہیں پانی چوری خود کر تے ہیں اور ٹیل کے غر یب آباد گاروں پر مقد مہ درج کر تے ہیں ان تمام نا انصافیوں کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہینگے۔