ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

جب تک پروگرام واپس حامد میر کو نہیں ملتاہمارا کوئی نمائندہ کیپیٹل ٹاک میں شرکت نہیں کریگا پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا اعلان

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کا سینئر صحافی حامد میر سے اظہار یکجہتی ،ٹاک شو ٹیم کے ارکان کو کیپیٹل ٹاک میں شرکت سے روک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق صحافی آصف بشیر چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ

جب تک پروگرام واپس حامد میر کو نہیں ملتا مسلم لیگ ن کا کوئی نمائندہ کیپیٹل ٹاک میں شرکت نہیں کرے گا، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کس نشریاتی ادارے نے کیا پروگرام نشر کرنا ہے اور اس کی ٹیم کیا ہوگی، یہ فیصلہ ادارے خود کرتے ہیں، ہمارا اداروں کے اندرونی فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اپنی پالیسی بنانے کے خود ذمہ دار ہیں۔علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے جرنلسٹ میڈیا پروٹیکشن بل متعارف کرایا جو میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، تحریک انصاف حکومت ہمیشہ میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے تمام تر تحفظات کو حل کیا جائے گا، اپوزیشن کو تنقید کرنے کی بجائے جرنلسٹ میڈیا پروٹیکشن بل کی حمایت کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…