ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیل سے تجارت اور راوبط رکھنے پر سزاؤں کا اعلان

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)کویت نے اسرائیل کے ساتھ تجارت، روابط اور حمایت کو قابل سزا جرم قرار دے دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاست کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ‏قسم سے تجارتی و معاشی روابط پر سزا کا قانون منظور کر لیا ہے۔ مسودہ قانون کے تحت اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والوں کو ایک سال سے تین سال تک سزا ہو ‏گی۔

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ رابطوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابققانون کے تحت اسرائیل میں مقیم کسی کویتی یا غیر ملکی کے مملکت میں سفر پر بھی پابندی ‏عائد ہو گی جب کہ کسی بھی قسم کے ہمدرددانہ جذبات اور حمایت بھی جرم قرار دیا جائے گا۔ یہ بل گزشتہ ہفتے پانچ ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کروایا گیا تھا جسے بحث کے بعد منظور‏کر لیا گیا۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی کوششوں سے کویت نے10سال بعد پاکستانیوں کیلئے ویزہ بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات کی، جس میں ویزہ کی بحالی، دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا کی فوری بحالی،پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے پراتفاق ہوا۔ملاقات میں طے پایا کہ میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،خلیج ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے۔ملاقات کے دوران کویتی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں،پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے،پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے،ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…