جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

تاریخ میں پہلی بار دیہات میں مہنگائی 20 فیصد اور شہری علاقوں میں 17 فیصدکی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی اعداد وشمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دے کر مسترد کردیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی بہتری صرف سوشل میڈیا پر آرہی ہے،اربوں روپے کے اشتہاروں کے ذریعے معیشت کی تباہی، بے روزگاری میں بہتری نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے پہلے خود معیشت تباہ کی، اب اسے بہتردکھانے کے لئے اربوں روپے کی جھوٹی اشتہاری مہم چلا رہے ہیں ،عوام کو آٹے دال کا بہاو عمران صاحب سے بہتر معلوم ہے،عمران صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی انڈے گوشت کی قیمتیں عوام کو بہتر پتہ ہیں، آپ جھوٹے ٹویٹ نہ کریں ،عمران صاحب آپ کا کچن اے ٹی ایمز چلاتے ہیں، عوام کو اپنا گھر چلانے کے لئے اے ٹی ایمز کی سہولت میسر نہیں ،تین سال میں مہنگائی 3 سے 17 اور 26 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے مجرم عمران صاحب ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار دیہات میں مہنگائی 20 فیصد اور شہری علاقوں میں 17 فیصدکی بلند ترین تاریخی سطح سے بڑھ چکی ہے ،آٹا چینی دوائی سمیت عوام کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدترین اضافہ قیامت لارہا ہے،جعلی اعدادوشمار مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے اور جعلی اعدادوشمار کے گورکھ دھندے اور ٹویٹوں کا چکر مہنگائی کے خونی چکر کو ختم نہیں کرسکتا ،جھوٹی معاشی بہتری دکھانے کے لئے اربوں روپے سے مہم چلائی جارہی ہے ،یہ اربوں روپے معیشت کی بہتری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے پرخرچ ہوتے تو آج یہ جھوٹ نہ بولنے پڑتے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…