منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی کمپنی فائزر نے کرونا ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) فائزر کمپنی نے کورونا ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی کورونا ویکسین تیار کرنیوالی کمپنی فائزر نے ویکسین کے ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے ڈریپ سے رجوع کرلیا، فائزر نے ڈریپ کو ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے دستاویزات جمع کروادیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر کو

ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا، ڈریپ ایکسپرٹ کمیٹی نے فائزر کی ویکسین سے متعلق دستاویز کو کلیئر کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس یکم جون کو طلب کیا گیا ہے، اجازت نامہ ملنے پر فائزر کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔فائزر نے نجی سیکٹر میں کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے اجازت طلب کی ہے، کمپنی کورونا ویکسین درآمد کرکے پاکستان میں فروخت کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے ملنے والی کورونا ویکسین ڈریپ اجازت نامہ سے مستثنیٰ ہیں، حکومت کی درآمد کردہ ویکسین کو ڈریپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فائزر کورونا ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔۔دوسری جانب یورپی یونین نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دیدی ہے اور یوں فائزر اس عمر کیلئے یورپی یونین میں منظور ہونے والی پہلی ویکسین بن گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے 12 سے 15 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن سے متعلق انفرادی طور پر فیصلہ کرنا ہے اور جرمنی نے اس حوالے سے گرین سگنل بھی دیدیا ہے۔ ماہرین کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر کی 2 خوراکیں 3 ہفتوں کے وقفے سے لگیں گی۔ یورپی یونین کی جانب سے یہ منظوری ایسے وقت دی گئی ہے جب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یورپ میں ویکسی نیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ 70 فیصد افراد کو ویکسین لگ جانے تک عالمگیر موذی وباء کے ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…