منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

مارگلہ ہلز پر آگ بھڑکنے کے پے در پے واقعات مزید اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 80 سے 90 فیصد آگ کے واقعات کے ذمہ دار یہاں کے قریبی دیہاتوں میں مقیم افراد ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ڈبلیو ایم بی کی چیئرپرسن رینا سعید نے بتایاکہ ہر سال کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) گشت کرنے اور آگ کی نشاندہی

کرنے کیلئے تقریباً 400 دیہاتیوں کو یومیہ اجرت پر ملازمت دیتی ہے تاہم جنہیں نہیں دی جاتی وہ ردِ عمل میں جنگل میں آگ لگا دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 18ـ2017 میں آگ سے 200 کلومیٹر طویل علاقے میں 50 فیصد جنگلات کو نقصان پہنچا تھا، خوش قسمتی سے گزشتہ برس بارش کی وجہ سے نقصان کم ہوا،اس مرتبہ آگ ٹریل 3 پرڈیـ12، ٹریل 5 اور بری امام تک بھی دیکھی جاسکتی ہے حتیٰ کہ ٹریل 6 جو اصلی کنزویشن علاقہ ہے وہاں بھی 15 برس میں پہلی مرتبہ آگ لگائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ ہم نے دیکھا کہ کسی نے ٹکڑوں میں آگ لگائی ہے، ہمارے عملے نے ان آگ لگانے والوں کا پیچھا کیا تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، گاؤں کے لوگ پہاڑی راستوں سے واقف ہیں اور تیزی سے نکل جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عملے کے صرف 50 اراکین ہیں، یہ آگ روکی جاسکتی ہے تاہم سی ڈی اے تعاون نہیں کرتی اور پارک کو بہتر بنانے میں آئی ڈبلیو ایم بی کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نیشنل پارک کے نگران ہیں لیکن ہم اب بھی ایک چھوٹا سا سیٹ اپ ہیں، پارلیمنٹ کو آئی ڈبلیو ایم بی کے قواعد بنا کر ہمیں مزید عملہ بھرتی کرنے اور فنڈنگ کے مزید اختیار دینے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی آگ سے جھاڑیوں کا صفایا ہوجاتا ہے اور زمین پر سورج کی روشنی پڑتی ہے تاہم یہ جنگلی حیات بالخصوص گھونسلوں میں رہنے والے پرندوں کے لیے سخت نقصان دہ ہے کیوں کہ یہ افزائش نسل کا سیزن ہے۔چیئرپرسن آئی ڈبلیو ایم بی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کے فنڈز ہیں اور آگ سے لڑنا عملے کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…