اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کرنے پر پولیس نذیر چوہان کے خلاف ایکشن لے
۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر اپنی ریاستی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست اپنے افراد کی ایسے الزامات پر حفاظت نہیں کرتی تو وہ نہیں چل سکتی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئینون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربہ کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔