جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں بھارتی قسم کے کروناوائرس کی تصدیق کر دی گئی ، پہلا کیس رپورٹ

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں بھارت میں پائے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ترجمان وفاقی وزارت صحت ساجد شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے بھارتی ویریئنٹ کا کیس تشخیص کیا تھا جس کے لیے مئی 2021 کے پہلے تین ہفتون کے دوران ایس او آر ایس کووڈ-2 نمونے حاصل کیے گئے تھے

بیان میں کہا گیا کہ نتائج سے تصدیق ہوئی کہ سات کیسز جنوبی افریقی اور ایک کیس بھارتی جراثیم سے متاثرہ ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ یہ پاکستان میں بھارتی قسم کا پہلا کیس ہے۔ساجد شاہ نے کہا کہ پرٹوکولز کے مطابق فیلڈ ایپڈومولوجی اور ڈیزیز سرویلنس ڈویژن اور اسلام آباد کی ضلعی صحت کی انتظامیہ کی جانب سے تمام مثبت آنے والے کیسزکی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سامنے آنے والے جراثیم کی مسلسل رپورٹس کے بعد گائیڈ لائنز، ماسک کا استعمال اور ویکسینیشن کی اشد ضرورت عیاں ہو رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے رواں ماہ کے اوائل میں بی پوائنٹ ون پوائنٹ سکس ون سیون کو عالمی سطح پر قابل تشویش ویریئنٹ قرار دیا تھا۔بھارت کے سینئر ویرولوجسٹ شاہد جمیل نے کہا تھا کہ کورونا کی یہ قسم کے دو خطرناک پہلو ہیں جو انسانی سیلز سے منسلک ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ بی 1.617 پہلی مرتبہ گزشتہ برس بھارت میں رپورٹ ہوا تھا جبکہ پہلی قسم کی نشان دہی اکتوبر 2020 میں ہوئی تھی۔بعدازاں وائرس مختلف ممالک میں پھیل گیا تھا اور کئی حکومتوں نے بھارت کے ساتھ آمد و رفت محدود کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…