پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

کرونا وائرس نے خیبر پختونخوا میں پنجے گاڑھ لئے پنجاب کے بعد سب سے زیادہ اموات

datetime 20  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 131 اموات ہوئیں جن میں سے 59 اموات وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار

کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 207 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 68 فیصد،لاہور میں 56 فیصد,پشاور میں 36 فیصد اور بہاولپور میں 48 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 42 فیصد،صوابی میں 47 فیصد،گوجرانوالہ میں 45 فیصد اور ملتان میں 65 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 51 ہزار 130 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 20 ہزار 421, پنجاب میں 15 ہزار 949, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 43، اسلام آباد میں 3 ہزار 949، بلوچستان میں 1 ہزار 481،گلگت بلتستان میں 333, آزاد کشمیر میں 954 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 122 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 540 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 282 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے

متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 469, بلوچستان میں 24 ہزار 223, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 452، اسلام آباد میں 79 ہزار 789، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 28 ہزار 33، پنجاب میں 3 لاکھ 31 ہزار 102 اور سندھ میں

3 لاکھ 3 ہزار 323 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 987 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 854 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے

جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار 640 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 مریض ہسپتالوں میں اور 17 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 855 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 مریض ہسپتالوں

میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 740 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 270 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 521 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 958 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…