پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ،وفاقی وزرا، سینئر ارکان میدان میں آگئے،جہانگیر ترین گروپ کے اعلان کے بعد وزیراعظم کی حمایت میں سوشل میڈیا پر مختلف ہیش ٹیگز کا ٹرینڈ

datetime 19  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی میں علیحدہ گروپ تشکیل دینے کی اطلاعات کے بعد پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیراعظم کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا گیا ۔گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کی اطلاع سامنے آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر

#IstandWithImranKhan اور #BehindYouSkipper کے ساتھ ساتھ #JKTexposedHimself کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرتے رہے اور عام کارکنان کے علاوہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزرا بھی تجدید عہد وفا کرنے میں پیش پیش دکھائی دیئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین کی جانب سے قومی اور پنجاب اسمبلی میں اپنے گروپ کے پارلیمانی رہنماؤں کے ناموں کا اعلان سامنے آیا تھا۔مذکورہ پیش رفت پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو یاد دلایا تھا کہ نون (مسلم لیگ) میں ش (شہباز شریف) نکالتے نکالتے وہ پی ٹی آئی میں سے ٹی (ترین) سے ہی محروم ہوگئے۔جہانگیر گروپ’ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن اعتماد کا ووٹ اور فنانس بل پر پارٹی کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا اور تمام دوست اس بات سے واقف ہیں کہ اگر انہوں نے حکومت کی حکمت عملی کو سپورٹ نہیں کیا تو ان کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے اور دیکھنا ہوگا کہ وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیبعد علی ظفر کو انکوائری کی ذمہ داری دی گئی اور وہ جلد اپنی رپورٹ پیش کریں گے لیکن اس

دوران اتنی عجلت دکھانا بے معنی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان صاحبان کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ عمران خان کو اپنا لیڈر مانتے ہیں تو ان کے فیصلوں پر آمادگی کا اظہار کریں۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے پیغام میں مذکورہ بالا ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام اسد عمر ہے اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔اسی طرح وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیر اعظم

کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے لکھا کہ عمران خان ہی اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کی آخری آس ہے۔وزیر بحری امور علی زیدی نے پیغام میں لکھا کہ میں علی زیدی ہوں اور جو تھوڑی بہت بھی اہمیت رکھتا ہوں اس کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ان کے علاوہ نیب ریفرنس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے بھی کپتان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…