اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروبار کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 153 روپے 22 پیسے پر بند ہو گیا ، انٹر بینک میں گزشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت 94 پیسے تک بڑھ چکی ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کی قدر 70 پیسے بڑھ گئی ہے اور اس وقت 154 روپے 10 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں تین روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مندی ریکارڈ کی جارہی ہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 45 ہزار 981 پوائنٹس پر تھا جس میں دن گزرنے کے ساتھ کمی ہوتی رہی ، اس وقت انڈیکس 302 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 679 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں