پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی غالب آگئی پاکستانیوں کی دولت میں زبردست اضافہ ہو گیا

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس185.51پوائنٹس کے اضافے سے45981.82پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ48.26فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب48کروڑ52لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 22.70فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی بحال کو عبور کرگیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی عرض سے حصص فروخت کا دباو ¾ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات محدود ہوگئے اور 46ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 185.51پوائنٹس کے اضافے سے45981.82پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح94.18پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18826.01پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 133.05پوائنٹس کے اضافے30875.01پوائنٹس پر جا پہنچا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،190میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر79کھرب10ارب 34کروڑ35لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی53کروڑ67لاکھ92ہزار شیئرز رہا جو پیر کے مقابلے میں9کروڑ93لاکھ43ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 1107.90روپے کے اضافے سے15879.90روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل 100.01روپے کے اضافے سے2300روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس33.49روپے کی کمی سے848.51روپے اورشیلڈ کارپوریشن 26.50روپے کی کمی سے328روپے ہوگئی



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…