فرگوسن۔۔۔۔امریکا میں سیاہ فام نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے پولیس اہلکار نے ملک بھر میں مظاہروں کے باعث ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 28 سالہ پولیس اہلکار ڈیرن ولسن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈیرن 9 اگست کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد انتظامی چھٹی پر تھے جبکہ انہیں گرینڈ جیوری کی جانب سے بے گناہ بھی قرار دے دیا گیا تھا لیکن انہوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ عدالتی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث کیا۔واضح رہے کہ ڈیرن ولسن نے رواں سال اگست میں 18 سالہ سیاہ فام نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا تاہم گرینڈ جیوری نے تقریباً 3 ماہ بعد فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکار کو جرم ثابت نہ ہونے پر بے گناہ قرار دے دیا جس پر امریکا کی کئی ریاستوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور سیکڑوں افراد عدالت کے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
سیاہ فام نوجوان کو قتل کرنے والاپولیس اہلکارمستعفی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ















































