پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تکبیر ہو چکی تو اچانک امام کعبہ پیچھے مڑے اور ایک پاکستانی کواشارہ کر کے امامت کیلئے بلایا

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نماز عشا کا وقت ہو چکا تھا، نمازیوں نے صفیں درست کر لی تھیں۔ تکبیر شروع ہو کر جیسے ہی ختم ہوئی تو اچانک امام کعبہ جائے امامت سے پیچھے ہٹ گئے۔ اور مڑ کر اگلی صف میں کھڑے ایک پاکستانی کی طرف اشارہ کیا کہ۔ ’’آج تم نماز پڑھائو‘‘بازوسے پکڑا اور تقریباََ زبردستی ہی جائے امامت پر کھڑا کر دیا۔ یہ وہ جگہ ہے۔ جہاں پر صرف کھڑے

ہونے کا خواب دنیا بھر کے مسلمان اپنیآنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں۔ اچانک اتنا بڑا اعزاز اور یک لخت۔ اس شخص کی حالت غیر ہو گئی قدم لڑکھڑانے لگے۔ آنسوئوں کی جھڑی تھی کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ ہچکیوں اور سسکیوں کے درمیان نماز تو مکمل ہو گئی۔ مگر ہر رکعت میں رکوع اور سجدے کے درمیان یہی دھڑکا لگا رہا کہ کہیں روتے روتے زمین پر نہ جاگریں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی عظیم مسلح افواج کے سربراہ اور اس وقت کے صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق جن کو اسرائیل کے یہودی فوجی صلاح الدین ایوبی ثانی کے لقب سے پکارتے تھے۔ یہ اعزاز صرف صدر جنرل ضیا الحق کے حصے میں ہی آیا کہ اچانک کعبہ میں نماز عشا میں مسلمانوں کی امامت آپ سے کروائی گئی۔ جنرل ضیا الحق کا یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ آپ ایک ہی دن میں متعدد مرتبہ روضہ رسول ﷺ کے اندر حاضری سے فیضیاب ہوئے۔ یہاں تک کہ گورنر مدینہ آپ کے پاس اپنی سفارش لے کر آگئے کہ جنرل صاحب! اب جب شرف بازیابی ہو تو خادم کو بھی۔ ہمراہی کا شرف بخشئے گا، پھر چشم فلک نے دیکھا کہ گورنر مدینہ جنرل ضیا الحق کے توسط سے۔ روضہ رسول میں حاضری سے فیضیاب ہوئے، جنرل ضیا الحق کی زندگی کے ایسے بے شمار حیران کن واقعات ہیں۔ جن کو پڑھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…