پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

سونا پھر مہنگا ہو گیا

datetime 18  مئی‬‮  2021 |

کراچی ( این این آئی ) عالمی مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونا17ڈالر کے اضافے سے1866ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں800روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ7ہزار250روپے

اور دس گرام سونے کی قیمت686روپے کے اضافے سے91ہزار950روپے ہو گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت1420روپے پر برقرار رہی۔دوسری جانبملکی کرنسی مارکیٹ میں منگل کوبھی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ دباوکا شکار رہا جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدرمیں کمی آگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے سے بڑھ کر152.80روپے اور قیمت فروخت152.70روپے سے بڑھ کر152.90روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید قدر 30پیسے اضافے سے152.70روپے سے بڑھ کر153.00روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی تیزی سے153.20روپے سے بڑھ کر153.40روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے 35پیسے اضافے سے184.65روپے سے بڑھ کر184.65روپے اور قیمت فروخت ایک روپے25پیسے اضافے سے186.25روپے سے بڑھ کر187.50روپے ہو گئی. برطانوی پونڈ کی قیمت 2روپے کی تیزی سے 214 روپے سے بڑھ کر216روپے اور قیمت فروخت216روپے سے بڑھ کر218روپے ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…