اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کی تاریخ میں رواں سال گندم کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 18  مئی‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی ) پاکستان کی تاریخ میں رواں سال گندم کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اس سال گندم کی ریکارڈ 28 اعشاریہ 75 ملین میٹرک ٹن پیداوار ہوئی جو کہ جو پاکستان کی تاریخ میں

سب سے زیادہ ہے جب کہ گزشتہ 10 برسوں میں گندم کی پیداوار کم تھی ، جس میں اب نمایاں اضافہ ہوا ہے۔صوبائی وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب رواں سال گندم میں خود کفیل ہوگا اور قلت نہیں آئے گی، اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور گندم کی ریکارڈ پیداوار کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات دے دی گئی ہیں جب کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسانوں کو محنت کا بہترین معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی کسان دوست پالیسیزکے مثبت نتائج ملے، جس کے باعث گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال گندم پیداوار میں 5 ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا۔صوبے میں قائم خریداری مراکز پر گندم کی خرید کا عمل شروع ہو گیا ہے ، اب تک 96فیصد ہدف حاصل کر لیا گیاہے جبکہ 108فیصد سے زائد باردانہ بھی تقسیم کیا جا چکا ہے، اس بارے میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سوموار کو بینکوں کے کھلنے پر گندم کی خرید میں مزید تیزی آئیگی اور پنجاب میں امسال گندم کا طے شدہ 35لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے کاشتکاروں کوگندم کی 1800روپے فی من کی قیمت ملی ہے جس سے ہمارے کسان خوش ہیں کہ انہیں ان کی محنت کا بھرپور معاوضہ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…