جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کی آج جان کیری سے ملاقات ہو گی،امریکی محکمِہ خارجہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ کے محکمِہ خارجہ کے مطابق پاکستان فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اتوار کو امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری سے ملاقات کر رہے ہیں۔واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتِ حال، افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلا اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ امریکہ تھا جس میں انھوں نے اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ہمارے نامہ نگار کے مطابق ان کا سرکاری دورہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے تاہم نجی معاملات کی بنا پر انھوں نے اپنے دورے میں توسیع کر دی تھی۔ اب وہ پیر کی صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔جنرل راحیل شریف نے بدھ 19 نومبر کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ارکان سے تھی جہاں پاکستان کے فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا تھا کہ کہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں مصروف ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ پاکستانی فوج فاٹا میں اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہاں سے فرار ہونے والے دہشت گرد واپس نہ آ سکیں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین پر اپنے آپریشنل اڈے قائم کر سکیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کے ارکان نے بھی جنرل راحیل سے ملاقات کے بعد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتائج کو سراہا۔بیان کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستانی افواج کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…