کراچی(این این آئی) انٹر بینک میں منگل کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں15پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے153.35روپے سے گھٹ کر153.20روپے اور قیمت فروخت153.45روپے سے
گھٹ کر153.30 رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت 153.80روپے سے بڑھ کر153.90روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید184روپے سے گھٹ کر183.50روپے اور قیمت فروخت186روپے سے گھٹ کر185.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید211.50روپے سے بڑھ کر211.75روپے اور قیمت فروخت 213.50روپے سے بڑھ کر213.75روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ4ہزار 100روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت11ڈالر کے اضافے سے1781ڈالر ہوگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے89ہزار249روپے ہوگئی جب کہ چاندی فی تولہ قیمت 1360روپے مستحکم رہی۔