لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے اہم اقدام کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق سالہا سال تناز عات کی وجہ بننے والے ا لبہام کو ختم کردیا ہے جس کے مطابق اب وفات پاچکے سرکاری ملازمین کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے
حقدارہوں گے اس کے علاوہ ایک سے زاہدشادیاں کرنے والے سرکاری ملازم کی وہی بیوی پنشن کی حقدار ہوگی جس کی عمر زیادہ ھوگئی ،محکمہ خزانہ پنجاب اور اے جی افس نے پنشن کے حقداروں سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے خیال رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی پنشن کے حقداروں سے متعلق کیسز سا لہا سال چلتے تھے۔