اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اہم اداروں نے بتا دیا ہے کہ آپ کی حکومت خطرے میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر میری حکومت خطرے میں
ہے تو میں کچھ لوگوں کے لیے خطرہ بننے جا رہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان اب دوسروں کو ہٹ کریں گے۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ میں مثبت بات کروں گا، پاکستان کے اداروں کو ایک پیج پر رکھنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ان کی لیڈر شپ پر سوال ان کی اپنی پارٹی کے اندر سے آ رہا ہے۔ پاکستان تحریک میں اس وقت ترین گروپ نیا آ گیا ہے، اس سے قبل پنجاب میں آٹھ سے دو گروپ گنوائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا جاتا رہا ہے کہ کسی روحانی یا مذہبی وجہ سے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کو اس لیے تبدیل نہیں کیا گیا کہ اگر پی ٹی آئی کوئی متبادل وزیراعلیٰ پنجاب لائے گی تو اتنی لڑائیاں ہوں گی کہ پارٹی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔