جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

توانائی منصوبوں میں شریف خاندان کیا کر رہا ہے؟عمران خان نے بتادیا، پڑھنے کے لیے کلک کریں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح  ترک کمپنی کی آڑ میں شریف خاندانمیٹرو بس منصوبے سے پیسہ بنانے میں مصروف ہے اسی طرح ہمیں شک ہے کہ توانائی منصوبوں کے پیچھے بھی شریف خاندان اپنا کاروبار کررہا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اعجازاحمد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھوٹے اضلاع میں ترقی کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے 5  سال میں بلدیاتی نظام نہیں آنے دیا۔ موجودہ حکومت دھاندلی کرکے آئی ہے، اسے دیہات میں رہنے والے پاکستان کے 70 فیصد عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اس نے صرف اپنے عزیزوں اور صنعت کاروں کو نوازا ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات ہوں کیونکہ اس سے اقتدار نچلے لوگوں تک منتقل ہوتا ہے جو حکومت کو کبھی ہضم نہیں ہوگا بجلی کی قیمتیں 80 فیصد بڑھادی گئیں جبکہ گردشی قرضہ ایک بار پھر اربوں روپے ہوگیا ہے۔ جو کمپنیاں کوئلے اور توانائی کے منصوبوں میں ملوث ہیں ہم اسے کے بارے جاننا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں شک ہے جس طرح میٹرو بس منصوبے کے پیچھے بھی ترکی کی کمپنی کی آڑ میں شریف خاندان پیسہ بنا رہا ہے، اسی طرح کہ اس میں شریف خاندان کے لوگ ملوث ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریب نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو 100 ارب کے فنڈ پر بٹھادیا، ان کے سمدھی اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا جبکہ بھائی شہباز شریف ویر اعلیٰ پنجاب بنے ہوئے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) میں صرف وہی اوپر آسکتا ہے جس کے نام کے آخر میں ’’شریف‘‘ لگا ہوا ہو، دو تین درباری اوپر آگئے ہیں کیونکہ وہ ان کے لئے ہر جگہ جھوٹ بولتے ہیں جبکہ ایک درباری نے کل ٹیکس کے حوالے سے جھوٹ بولا جس کا دھرنے سے خطاب میں تفصیلی جواب دوں گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…