ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اڑھائی سال کی کارکردگی پر آپ کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے، ن لیگ نے وزیراعظم کو آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی چور قرار دیدیا

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک 2018 سے 2025 تک ملک تباہ ہوا ،ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس

دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اڑھائی سال کی کارکردگی پر آپ کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں 40 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں 400 ارب کی چینی، 225ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 500 ارب کی دوائی چوری پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں 14 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی 0.4 کرنے پر آپ کو کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کرنے پر آپ کو فخر نہیں شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں ایک کروڑ میں سے ایک نوکری بھی نہیں ملی، شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر نہ دینے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے،اڑھائی سال میں 5 کروڑ لوگوں کو غریب کرنے پر فخر نہیں آپ کو شرم آنی چاہیے،اڑھائی سال میں آٹا 35 روپے سے 100 روپے کلو کرنے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں چینی 52 روپے سے 120 روپے کلو کرنے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے،اڑھائی سال میں معیشت ، روزگار اور ترقی تباہ کرنے پر آپ کو فخر نہیں شرم آنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…