سرگودھا(این این آئی)ایران نے پاکستان پر 8 سال سے عائد تجارتی پابندی ختم کرتے ہوئے سرگودھا کے کینو کی درآمدی بحال کردی جس کے فیصلہ کو سرگودھا چیمبر آف کامرس نے خوش آئند قرار دے دیا۔زرائع کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی ہاوَس پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے
بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 8 سالوں سے تجارتی پابندی فوری طور پر ختم کرتے ہوئے سرگودھا کے کینو پرعائد پابندی بھی ختم کر دی ۔جو پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ بات سرگودھا کے کینوکاشت کاروں اور اس کاروبار سے وابستہ تاجروں کیلئے ایک انتہائی خوش آئند بات ہے۔صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی ملک آصف امیر اعوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور حکومت پاکستان کے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے ضلع سرگودھا کے کینو انڈسڑی سے وابسط تاجروں کو فائدہ ہوگا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایوان صدر میں سرگودھا چیمبر آف کامرس نے کینو فیسٹول لگایا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس نے ایران سمیت متعدد ممالک میں درپیش مسائل سے آگاہی دی تھی جس پر صدر پاکستان عارف علوی نے کینو انڈسڑی کے مسائل کو جلد اور ترجیحی بنیادوں حل کرنے کا یقین دلایا تھا۔ ایران نے پاکستان پر 8 سال سے عائد تجارتی پابندی ختم کرتے ہوئے سرگودھا کے کینو کی درآمدی بحال کردی جس کے فیصلہ کو سرگودھا چیمبر آف کامرس نے خوش آئند قرار دے دیا۔