جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وہ منصوبہ جس سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اسد عمر نے خوشخبری سنادی

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے موجودہ حکومت کے دورانیے میں تیزی کے ساتھ اپنے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ جس طرح سے حکومت وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اور کورونا کے پھیلائو پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے، اسی طرح حکومت

سی پیک کی کامیابی کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینچری اسٹیل کے لئے سامان اور مشینری پر مشتمل پہلی کنسائنمنٹ کی کراچی پورٹ پر آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسد عمر نے تقریب کوپاکستان اور چین کے غیر معمولی تعلقات کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب انتہائی اہم دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور سی پیک کے تحت جاری منصوبے اب صرف انفراسٹرکچر تک ہی محدود نہیں رہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی سی آر بی سی نے راشاکئی اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ)میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کے تحت پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راشاکئی ایس ای زیڈ میں بجلی اور دیگر سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سنچری اسٹیل 240 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے راشاکئی اسپیشل اکنامک زون میں اسٹیل مل قائم کرے گی جو کہ15 لاکھ ٹن

اسٹیل تیار کرے گی۔کمپنی تعمیراتی مرحلے کے دوران پہلے فیز میں 600 سے زائد پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ دوسرے فیز میں 1000 سے زائد افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باہمی رشتہ نیا نہیں ہے ، جب بھی پاکستان کو دوست

کی ضرورت پڑی تو پاکستان نے چین کی طرف دیکھا۔وفاقی وزیر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جرنل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی کاوشوں کو سراہا۔کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی کائوشوں کی وجہ سے عالمی

وبائی بیماری کے منفی اثر کے باوجود ملکی معیشت مذید مستحکم ہو رہی ہے ، خاص طور پر تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے جس کی وجہ سے اسٹیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف چین اور پاکستان کی شاندار کوششوں کی وجہ سے سی پیک کا

پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ لی بیجیان نے کہا کہ ہم راشاکئی اسپیشل اکنامک زون میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔قونصل جنرل نے وفاقی حکومت خصوصاً سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے بھرپورتعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جرنل (ر) عاصم سلیم باجوہ ، سنچری اسٹیل کے نمائندے ، کے پی ٹی کے افسران ودیگر بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…