بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک اور یونیورسٹی میں جوڑے کی سرعام اظہار محبت کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف لاہور میں جوڑے کی سر عام اظہار محبت کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد ایک اور پاکستانی یونیورسٹی کے طلباکی ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی جس میں جوڑے نے

دیگر طلبا کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر لڑکی کو سرخ گلاب کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنے پیار کا اظہار کیا ، پھر لڑکا لڑکی دونوں کافی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر رہے ۔بظاہر یہ ویڈیو تعلیمی ادارے کی چھت پر بنائی گئی جہاں ان کے ساتھی بھی اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف لاہور میں اظہار محبت کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا تھا پھر یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکی دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے ان کے حق میںآواز بلند کی تھی ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ، معروف گلوکار شہزاد رائے سمیت کئی شخصیات نے بھی لاہور یونیورسٹی میں پیش آئے واقعے سے متعلق لڑکی اور لڑکے کی حمایت کی تھی ، چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…