اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سینیٹ سیٹوں کی حکومتی پیشکش، سردار اختر مینگل نے اپنا فارمولا چیئرمین سینٹ کو دیدیا

datetime 1  مارچ‬‮  2021 |

کوئٹہ (آن لائن ) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات سینٹ انتخابات سے متعلق حکومتی پیشکش کی گئی تاہم سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے ہم نے اپنا فارمولا دے دیا ہے اب بال حکومتی کورٹ میں ہے پیر کے روز چیئرمین سینٹ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائش پہنچے اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء بھی تھے چیئرمین سینٹ نے سردار اختر جان مینگل کو حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں

سینٹ انتخابات میں بلامقابلہ امیدوار منتخب ہونے چاہئیں جس پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے اپنا فارمولا دے دیا ہے اور حکومتی اتحاد کی باری ہے اگر حکومت نہیں مانتی تو پی ڈی ایم مقابلے کے لئے تیار ہے اپوزیشن کے سینٹ امیدواروں میں کوئی پیراشوٹر نہیں اگر ہے تو حکومتی اتحاد کا حصہ ہے پیراشوٹر کے ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی اڑان حکومتی اتحاد سے ہوگی اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ‘سینٹ امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…