جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مصباح الحق کونئے سفر کے آغازمیں ہی خفت کاسامنا

datetime 13  جولائی  2015 |
Pakistani captain Misbah-ul Haq looks back as he leaves the field at the end of the 2015 Cricket World Cup quarter-final match between Australia and Pakistan in Adelaide on March 20, 2015. AFP PHOTO / INDRANIL MUKHERJEE -- IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE-- (Photo credit should read INDRANIL MUKHERJEE/AFP/Getty Images)

کنگسٹن(نیوزڈیسک) مصباح الحق نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ’ڈک‘ کے ساتھ انٹری دے دی، سی پی ایل میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے تاہم ان کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا تلاواز کو 17 رنز سے پچھاڑ دیا۔مصباح شعیب ملک کی جگہ اس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں مگر اپنے پہلے ہی میچ میں بدقسمتی کا شکار ہوگئے، انھوں نے تین بالز کا سامنا کیا، ڈینیئل ویٹوری کی گیند ان کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر والٹن کے گلوز میں سما گئی تاہم کیرون پولارڈ کی شعلہ فشاں اننگز کی وجہ سے بارباڈوس نے 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے،پولارڈ 59 رنز پر ناقابل شکست رہے، تھیرون اور ا?ندرے رسل نے دودو وکٹیں لیں۔ جواب میں جمیکا کی ٹیم 7 وکٹ پر 129 رنز بنا پائی۔ چیڈووک والٹن نے 46 اور نکروما بونیر نے 31 رنز بنائے، کرس گیل صرف 14رنز پر رامپال کی وکٹ بن گئے، ایکسٹرا کور پر موجود مصباح الحق نے گھبرانے کے باوجود دوسری کوشش میں ان کا کیچ قابو کیا۔ روبن پیٹرسن نے 3 جبکہ جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں لیں۔دوسرے میچ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے سینٹ کٹس نیوس پیٹریاٹس کو 6 وکٹ سے زیر کرلیا۔ ناکام ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوئی، شاہد ا?فریدی 9 اور سہیل تنویر صفر پر ا?و¿ٹ ہوئے۔ جواب میں ٹرینیڈاڈ نے 4 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…