لندن۔۔۔۔ آواز سے تیز رفتار سے اڑنے والے مسافر بردار ہوائی جہاز کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 2019 میں یہ جہاز مارکیٹ میں ا جائے گا۔ تیز ترین جہاز کنکورڈ کی ا خری پرواز کے گیارہ برس ہونے کے موقع پر ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ائیر بس نے مستقبل کے جہاز کا خاکہ پیش کیا ہے۔ اے ایس ٹو نامی جہاز امریکی کمپنی ایرین کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بارہ سو سترہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکے گا اور لندن سے نیو یارک صرف تین گھنٹے میں پہنچے گا۔ اس جہاز کی قیمت دس کروڑ ڈالر سے زائد ہو گی۔ کنکورڈ نے ا خری پرواز 26 نومبر 2003 کو بھری تھی۔