منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار دلچسپ ردِعمل

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )چینی دفاعی تجزیہ کار نے اعداد و شمار کی بنیاد پر دنیا میں فضائی قوت کی درجہ بندی پر دلچسپ رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر فضائیہ کا معاملہ کاغذ پر موجود اعداد و شمار کی بنیاد پر نہیں بلکہ اصل صلاحیتوں پر ہونا چاہیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے فضائی قوتوں کی درجہ بندی پر چینی دفاعی تجزیہ کار ژانگ جنشے نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فضائی قوت کی اصل جانچ جنگی صورتحال میں ہوا کرتی ہے، دوسری تمام درجہ بندیاں محض کاغذی کارروائی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔چینی دفاعی تجزیہ کار نے یہ بات عالمی سطح پر شائع ہونے والی جدید فضائی قوتوں میں شامل ہوائی جہازوں کی ڈائرکٹری (WDMMA) میں شامل 103 ممالک کی 129 فضائی قوتوں کی درجہ بندی کے حوالے سے ردعمل میں کہی۔ اس درجہ بندی میں بھارتی فضائیہ کو امریکا اور روس کے بعد تیسری بڑی قوت کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی ویب سائٹ نے اس حوالے سے جو فارمولا بنایا ہوا ہے اس کو TruVal ریٹٹنگ کا نام دیا جاتا ہے جس میں کسی فوج کی مجموعی ترقی، لاجیسٹکل سپورٹ، حملہ اور دفاع کرنے صلاحیتوں پر جائزہ لیا جاتا ہے، اس میں ہتھیاروں کی صلاحیت پر نہیں بلکہ جنگی سامان کی مجموعی تعداد کو بنیاد بنایا گیا ہے۔بین الاقوامی رسالے نیوز ویک کی رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ درجہ بندی کے اعتبار سے چینی فضائیہ سے بہتر اور طاقتور ہے اور یہ بات عالمی طاقت کے توازن ایک بڑی تبدیلی ہے۔تاہم چینی دفاعی تجزیہ کار ژانگ جنشے عالمی رینکنگ کے معاملے پر کہتے ہیں کہ اس کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ یہ امریکی اور بھارتی میڈیا کی کارستانی ہے جس سے حقیقی معاملات میں سوائے غلط فیصلوں کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…