اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے، تاہم آنے والے دنوں میں اس میں کمی متوقع ہے۔مقامی تاجروں کے مطابق بدین کے علاقوں میں ٹماٹر کی نئی فصل تیار ہو رہی ہے جو آئندہ 15 سے 20 دنوں میں منڈیوں میں پہنچ جائے گی۔ اس کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔
اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جب کہ بعض مقامات پر اس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ فی الحال ایران سے ٹماٹر درآمد کیے جا رہے ہیں، جن کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی منڈیوں میں نرخ بڑھ گئے ہیں۔ تاہم جیسے ہی اندرونِ ملک پیداوار مارکیٹ میں آئے گی، قیمتیں معمول پر آنے لگیں گی